Categories: افغانستان

بم دھماکے میں دو نیٹو فوجی ہلاک

كابل(ايجنسياں) مشرقی افغانستان میں منگل کے روز مختلف بم دھماکوں میں حکام کے مطابق دو نیٹوفوجی اور دو افغان شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

اتحادی افواج نے فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے لیکن یہ نہیں بتایا کہ ان پر حملہ کہاں اور کس طریقے سے کیا گیا۔
واضح رہے کہ حالیہ مہینے نا صرف بین الاقوامی افواج بلکہ افغان سکیورٹی فورسز کے لیے بھی ہلاکت خیز ثابت ہوئے ہیں۔
دریں اثنا ایک سرکاری ترجمان نے بتایا ہے کہ غزنی شہر میں موٹر سائیکل میں نصب بم پھٹنے سے کچرا چننے والے دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام نے خیال ظاہر کیا ہے کہ ریموٹ کنٹرول بم کا ہدف پولیس کا ایک ٹرک تھا جو اس وقت جائے وقوعہ کے قریب سے گزر رہا تھا۔ بم حملے میں ایک پولیس افسر سمیت پانچ افراد زخمی بھی ہوئے۔
modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

7 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago