Categories: مشرق وسطی

ترکی نے دعوت افطار میں اسرائیلی سفیرکو بلانے سے انکار کردیا

انقرہ(ثناءنیوز ) ترکی میں سیاستدانوں، مختلف حلقوں کی سرکردہ شخصیات اور غیر ملکی سفرا کو دی گئی چوتھی سالانہ افطار پارٹی کے موقع پر حکام نے انقرہ میں اسرائیلی سفیر کو مدعو کرنے سے انکار کر دیا، اس موقع پر ترک وزیر اعظم نے ایک بار پھر اسرائیل سے فریڈم فلوٹیلا پر جارحیت کی معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطا بق ترک وزیر اعظم رجب طیب ایردوغان نے کہا کہ ان کا ملک مشرق سے تعلقات مضبوط کرنے کی اپنی پالیسی جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی نے اپنی بنیادی پالیسی تبدیل نہیں کی، یورپی یونین کی رکنیت اب بھی ترکی کا ہدف ہے۔ یہ ترکی کی اسٹریٹجک پالیسی کا حصہ ہے۔ ایردوغان کا کہنا تھا کہ ترکی مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور جامع حل کے لیے ہر ممکن جدوجہد کرتا رہے گا۔
فریڈم فلوٹیلا میں شامل ترک جہاز مرمارہ پر اسرائیلی حملے پر انہوں نے ایک بار پھر صہیونی حکام سے معذرت کرنے اور ہونے والے نقصانات کا تاوان بھرنے کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر ترک حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی تعلقات خارجہ کی کمیٹی کے سربراہ عمر تشیلیک نے کہا کہ اسرائیلی سفیر کو افطار پر مدعو نہ کرنے کی وجہ ذاتی مخاصمت نہیں بلکہ اس کا مقصد اسرائیل کی جانب سے مرمارہ پر کیے جانے والے حملے کی مذمت ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

2 days ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

2 days ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago