Categories: فقہ و احکام

سود لینا اور دینا حرام ہے

سوال: میں بینک سے سود پر قرض لے کر بزنس کررہا ہوں، کاروبارا شیائے خورد ونوش کا ہے اور بالکل حلال اور جائز ہے۔ براہ کرم، بتائیں کہ بینک سے اس طرح لون لینا کیسا ہے؟ (۲) اس کاوربار سے جو میں بینک سے پیسے کررہا ہوں،ہونے والا منافع حلال ہے یا حرام ؟

جواب: بینک سے لون لینے میں سود دینا پڑتا ہے اور شریعت میں جس طرح سود لینا حرام ہے اسی طرح بغیر سخت مجبوری کے سود دینا بھی ناجائز ہے کیونکہ حدیث میں سود کھانے والے اور کھلانے والے دونوں پر لعنت آئی ہے، آپ نے اگر شدید ضرورت کے بغیر بینک سے سودی لون لیا ہے تو غلط کیاآپ کو اس گناہ سے توبہ استغفار کرنا چاہیے اور جلد از جلد قرض کی ادائیگی سے سبکدوشی حاصل کرنی چاہیے، البتہ اس پیسے سے جو کاروبار کیا اگر وہ حلال ہے تو اس سے حاصل منافع پر بھی ناجائز اور حرام کا حکم نہیں۔

فتوی(م): 1058=1058-7/1431
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء، دارالعلوم دیوبند

modiryat urdu

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago