Categories: پاکستان

خیبر پختوانخوا ،فاٹا میں بارشوں نے تباہی مچادی،59 افراد ہلاک

سوات، پشاور(جنگ نيوز) خیبرپختونخوا اورفاٹا میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی، سیلابی ریلوں میں بہنے اور مکانات کی چھتین گرنے سے 59 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے.

بارش کے باعث سیکڑوں کی تعداد میں مکانات منہدم ہو گئے جبکہ کئی شہروں میں سیلابی پانی گھروں میں داخل ہو گیا جس کے باعث لاکھوں افراد نے محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی شروع کر دی ہے۔
سیلابی ریلوں میں کئی اسکول اور درجنوں مکانات بہہ گئے۔ سیلاب کی وجہ سے شہروں کا آپس میں زمینی رابطہ منقطع ہے۔ پشاور، چارسدہ اور نوشہرہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوات اور شانگلہ میں شدید بارشوں کے باعث دریائے سوات اور ندی نالوں میں شدید طغیانی نے تباہی مچا دی ، 3بچوں سمیت 25افراد جاں بحق جبکہ میاں بیوی زخمی ہوگئے ہیں درجنوں مکانات ، اسکول،مسجد اور دیگر عمارتوں سمیت کھڑی فصلیں اور باغات دریا بُرد اور سیلابی ریلوں کی نذر ہوگئے ،شمالی وزیرستان میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5افراد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اورفاٹامیں گزشتہ رات سے شروع ہونے والی شدید بارشوں کے باعث59افرادجاں بحق ہوگئے ہیں۔ بحرین میں درال خوڑ میں طغیانی آنے سے 20 سے زائد مکانات اور ایک پرائمری اسکول بھی دریا میں بہہ گیا ہے اور دریائے سوات کے کنارے مقیم لاکھوں افراد اپنے علاقوں کو خالی کرکے محفوظ مقامات پر منتقل ہورہے ہیں ،داموڑئی کے موضع ٹنگوٹیا میں عارف نامی شخص کے مکان کی چھت مہندم ہونے سے خاتون اور بچی سمیت 14 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 4افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں جن کی شناخت نہ ہوسکی ہیں ،شانگلہ ہی کے علاقے ڈھیرئی کے موضع لاڑوزرہ میں آسمانی بجلی گرنے سے سیلابی ریلے بہہ گئے جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور بچی سمیت 9افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔پشاور میں بڈھ بیر اورحاجی کیمپ میں چھت کرنے سے آٹھ افراد جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہو گئے۔ سیلابی ریلے آنے کے باعث ایک درجن سے زائد مکانات پانی کی نذر ہو گئے جس سے سیکڑوں افراد بے گھر ہو گئے۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago