دارالعلوم زاہدان: انیسویں تقریب ختم بخاری صرف جمعرات کو منعقدہوگی

زاہدان(سنی آن لائن)دارالعلوم زاہدان کے سالانہ جلسہ دستاربندی وتقسیم اسناد کی مدت محدود ہوگئی ہے۔ کمیٹی برائے انعقاد تقاریب دارالعلوم زاہدان کے جاری بیان کے مطابق اس سال تقریب ختم بخاری شریف وجلسہ دستاربندی صرف جمعرات 26رجب بمطابق 8جولائی2010ء کو منعقد ہوگی۔

یاد رہے اس سے پہلے طے ہوا تھا کہ انیسویں تقریب ختم بخاری دارالعلوم زاہدان جمعرات  سے شروع ہوکرجمعے کی نماز تک جاری رہے ۔ کمیٹی برائے انعقاد تقریب ختم بخاری کے جاری بیان کا متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم
تمام مسلمانوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ بعض مسائل اور موانع کی وجہ سے دارالعلوم زاہدان کے طلبہ کے اعزاز میں منعقد ہونے والی تقریب ختم بخاری وجلسہ تقسیم اسناد جمعرات آٹھ جولائی کی صبح سے شروع ہوکر نمازعشاء تک جاری رہے گی۔ اس پرنور تقریب میں اکابرعلمائے کرام اور مسلم مفکرین شرکت کرکے خطاب فرمائیں گے۔
اس لیے تمام شائقین سے درخواست کی جاتی ہے جمعرات کے دن کو اس معنوی تقریب سے کسب فیض کیلیے مختص کردیں اور بروقت اپنی آمد یقینی بنائیں۔

کمیٹی برائے انعقاد تقریب ختم صحیح بخاری۔دارالعلوم زاہدان

تاریخ: جمعرات 8 جولائی بمطابق 26رجب1431ہ۔ق
مقام: مرکزی عیدگاہ اہل سنت زاہدان،بلوچستان۔ ایران

modiryat urdu

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago