Categories: افغانستان

افغانستان میں ہمیشہ رہنے نہیں آئے،جو بائیڈن

بغداد (ايجنسياں) امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ افغانستان میں ہمیشہ رہنے نہیں آئے۔ افغان رہنما ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے آگے بڑھیں جبکہ سابق صدارتی امیدوار سینیٹر جان میک کین کا کہنا ہے کہ افغانستان سے فوجی انخلا کا ٹائم ٹیبل حالات سے مشروط ہونا چاہیے۔

امریکی میڈیا کے مطابق عراق کے دورے کے موقع پر بائیڈن نے افغان جنگ کی حکمت عملی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ افغانوں کو کھیل کا حصہ بننا ہوگا کیونکہ امریکا ان کے ملک میں ہمیشہ نہیں رہیگا اور نہ ہی وہ افغانوں سے زیادہ افغانستان کی سلامتی کا خواہشمند ہوسکتا ہے۔
اُدھر کابل کے دورے کے موقع پر سینیٹر میک کین کا کہنا تھا کہ اگلے سال کے وسط سے افغانستان سے فوج کے انخلا کا منصوبہ صرف حالات سے مشروط ہونا چاہیے۔ اگر ایسا نہ ہوا تو یہ دشمنوں کی حوصلہ افزائی اور دوستوں کی حوصلہ شکنی کا سبب بنے گا۔
میک کین نے دیگر دو اراکین کانگریس کے ہمراہ افغان صدر حامد کرزئی سے بھی ملاقات کی، جس میں اتحادی فوج کے کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس اور امریکی سفیر کارل ایکن بیری بھی شریک ہوئے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر اوباما نے جنرل پیٹریاس کو امریکی اور نیٹو فورسز کی کمان سنبھالنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کا مشن انتہائی اہم ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

کوئی بھی «جنگ» کی تمنا نہ کرے / جنگ کی روک تھام حکام کے ہاتھ میں ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…

3 months ago

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے معافی مانگیں اور ان کے مطالبات تسلیم کریں

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…

4 months ago

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب کیا

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…

4 months ago

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

4 months ago

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا کو ’’حیرت زدہ اور مبہوت‘‘ کر دیا

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…

4 months ago

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…

5 months ago