Categories: افغانستان

طالبان کا حملہ پسپا کردیا، 20اتحادی فوجی مار دیئے، طالبان کا دعویٰ

کابل(ايجنسياں) افغانستان میں اتحادی فوج کے ترجمان نے فوجی اڈے پر طالبان کا حملہ پسپا کرنے کا دعوی کیا ہے ۔ تاہم طالبان کا کہنا ہے کہ حملے میں بیس سے زائد اتحادی اورافغان فوجی مارے گئے ۔

افغان اور اتحادی حکام کے مطابق طالبان کے ایک گروپ نے آج صبح جلال آباد میں اتحادی فوج کے تیسرے بڑے فضائی اڈے پر حملہ کیا ۔ حملہ آوروں نے پہلے دھماکا خیز مواد سے بھری کار کے ذریعے جلال آباد ائر بیس کا گیٹ تباہ کیا اور پھر خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کردی ۔
اتحادی فوج کے ترجمان نے کہا کہ حملہ پسپا کردیا گیا ہے ۔ کئی حملہ آور مارے گئے اور دو فوجی بھی زخمی ہوئے ۔ تاہم ترجمان نے تفصیل نہیں بتائی ۔ دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ چھ خودکش حملہ آوروں نے حملے حصہ لیا جس میں بیس سے زائد اتحادی اور افغان فوجی مارے گئے ۔
حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب امریکی اٹارنی جنرل ایرک ہولڈر کابل پہنچے ہیں ۔ وہ افغانستان میں قانون کی عمل داری اور بدعنوانی کی روک تھام جیسے معاملات پر افغان اور امریکی حکام سے بات چیت کریں گے۔
modiryat urdu

Recent Posts

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

8 hours ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

8 hours ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

1 week ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

2 weeks ago

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

2 weeks ago

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

2 weeks ago