Categories: افغانستان

کابل: طالبان نے ہیلی کاپٹرمارگرایا‘ 5 امریکی‘4 اتحادی فوجی ہلاک‘7زخمی

کابل (ایجنسیاں ) جنوبی افغانستان میں طالبان کے حملے میں نیٹو کا فوجی ہیلی کاپٹر تباہ ہونے اور بم دھماکوں سے 5 امریکی، 4 اتحادی فوجی ہلاک جبکہ 7 زخمی ہو گئے ہیں۔

ایساف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی افغانستان میں مختلف واقعات کے دوران 4 امریکی اور ایک کینیڈین فوجی مارا گیا۔ ادھر 12جون کو جھڑپ میں زخمی ہونے والا ایک برطانوی فوجی چل بسا۔ برطانوی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 300 ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق اتحادی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں گزشتہ روز 2 مختلف بم دھماکوں میں 5اتحادی فوجی ہلاک ہوئے جبکہ اتحادی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر صوبہ قندھار کے علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں تین آسٹریلوی کمانڈوز اور امریکی فوجی ہلاک ہوئے.
رواں سال کے دوران سرکاری اعداد وشمارکے مطابق ہلاک ہونے والی غیرملکی فوجیوں کی تعداد 278 ہوگئی ۔ یہ افغانستان میں گزشتہ 8 سال کے دوران کسی ایک واقعہ میں مارے جانے والے آسٹریلوی فوجیوں کی سب سے زیادہ زیادہ ہے ۔ آسٹریلوی وزیراعظم کیون رڈ پارلیمنٹ سے خطاب میں پیر کو آسٹریلوی مسلح افواج کیلئے المناک دن قراردیا ہے۔
دوسری جانب افغانستان میں امن جرگہ معاہدے کے تحت 26 مشتبہ طالبان قیدیوں کو رہا کردیا گیا۔ افغانستان میں 2001ء میں طالبان حکومت کے خاتمے اور اتحادی افواج کی آمد کے بعد ملک بھر سے سینکڑوں مشتبہ عسکریت پسندوں کو حراست میں لیا جا چکا ہے جو وکیل تک رسائی کے بغیر مختلف قید خانوں میں اپنی قسمت کے فیصلے کے منتظر ہیں۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago