Categories: پاکستان

شمالی وزیرستان: امریکی ڈرون حملہ، 13شہید

میران شاہ(ایجنسیاں) شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے علاقے انزر میں ڈرون طیارے سے ہونے والے میزائل حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے جب کہ متعدد افراد زخمی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں ایک میزائل حملہ ہوا ہے جس میں 13 افراد شہیدہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق جاسوس طیارے سے دو میزائل میر علی سے پانچ کلو میٹر دور انزر میں ایک گھر پرفائر کیے گئے جس کے نتیجے میں 13 افراد شہید اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔حملے کے بعد علاقے میں جاسوس طیارے کی پروازیں جاری ہیں جب کہ لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے دوران شمالی و جنوبی وزیرستان میں ستر کےقریب ڈرون حملے ہو چکے ہیں جس میں دو سو سے زیادہ لوگ مارے گئے ہیں جن میں طالبان کے علاوہ زیادہ تر عام شہری بتائے جاتے ہیں۔
modiryat urdu

Recent Posts

رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ کی خصوصی توجہ کی علامت» ہے

رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ…

4 hours ago

تین سنی بلوچ علما کو راسک کے انٹیلی جنس دفتر میں طلب کیا گیا

سنی بلوچ علما کے خلاف بڑھتے ہوئے سکیورٹی دباؤ اور تعاقب کے درمیان گزشتہ دنوں…

2 weeks ago

آبِ زم زم: فضیلت، شفاء اور قبولیت

زم زم کا پانی روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان اور لا زوال…

2 weeks ago