Categories: مشرق وسطی

او آئی سی نے اسرائیلی جارحیت کو بحری قذاقی ودہشت گردی قرار دیدیا

جدہ (خبررساں ادارے) اسلامی سربراہی کانفرنس نے غزہ جانے والے امدادی قافلے پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی عالمی ماہرین سے تحقیقات اور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کا مطالبہ کردیا۔

جدہ میں او آئی سی کی مجلس عاملہ کے غیر معمولی اجلاس کے بعد سیکریٹری جنرل اکمل الدین احسن اوغلو نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فریڈم فلوٹیلا پر حملہ کرکے اسرائیل تنہا ہوگیا ہے۔ اور عالی برادری اسکی مذمت پر متحد ہوگئی ہے۔
او آئی سی سربراہ نے فلوٹیلا پر حملے کو ریاستی دہشتگردی اور بحری قذاقی قرار دیتے ہوئے اس میں ملوث اسرائیلی حکام کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے غزہ کی اسرائیلی ناکابندی ختم کرانے کیلئے عالمی سطح پر کوششیں تیز کرنے پر بھی زور دیا۔
اوغلو کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت کا شکار امدادی قافلے میں بتیس ممالک کے افراد سوار تھے۔ اسی لیے یہ ایک طرح سے اقوام متحدہ پر حملہ ہے۔ اس لیے عالمی ادارے کی جنرل اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے۔
modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago