Categories: رپورٹس

امریکا پاکستانی قبائلی علاقوں پر یک طرفہ حملہ کر سکتا ہے،رپورٹ

واشنگٹن (خبررساں ادارے) امریکا نے اس امر پر غور شروع کردیا ہے کہ اگر امریکا میں کسی دہشت گردی کے تانے بانے پاکستانی قبائلی علاقے سے ملے تو پاکستان پر یک طرفہ حملہ کردیا جائے۔

ایک امریکی اخبار نے سینئر امریکی فوجی حکام کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکی فوج اس آپشن پر غور کر رہی ہے کہ اگرامریکی سرزمین پر کسی کام یاب حملے کا تعلق پاکستانی قبائلی علاقے سے ملے تو پاکستان پر حملہ کردیا جائے، تاہم ایک سینئر فوجی عہدیدار نے اخبار کو بتایا کہ یہ حملہ انتہائی ناگزیر اور سنگین صورت حال میں کیا جائے گا جب صدر اوباما کو اس بات کا یقین ہوجائے کہ سی آئی اے کے ڈرون حملوں کے خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہو رہے۔حملوں پر غور اس ماہ نیویارک میں ٹائمز اسکوائر پر ناکام دہشت گردی کی کوشش پکڑے جانے کے بعد کیا جا رہا ہے۔
اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج ٰفضائی اور میزائل حملوں پر انحصار کرے گی تاہم ضرورت پڑنے پر اسپیشل آپریشنز دستے بھی استعمال کیے جاسکتے ہیں جو پہلے ہی افغانستان میں موجود ہیں۔ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں عسکریت پسند گروپوں کے خلاف تادیبی کارروائی پر گزشتہ کئی سال سے غور کیا جا رہا ہے۔اس عہدیدار نے بتایا کہامریکی فوج میں اس امر پر اتفاق پایا جاتا ہے کہ فضائی حملے اس طرح کیے جائیں کہ القاعدہ اور اس کے حامیوں سے لاحق خطرات کا تدارک ہوسکے لیکن پاکستان اور امریکا کے باہمی تعلقات کو نقصان نہ پہنچے۔
modiryat urdu

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago