Categories: افغانستان

افغانستان میں دو غیرملکی فوجی ہلاک

كابل (ايجنسياں) افغانستان میں نیٹو کی قیادت میں تعینات غیر ملکی افواج کے طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے ایک مشرقی حصے میں عسکریت پسندوں نے چھوٹے ہتھیاروں سے حملہ کر کے ایک فوجی کو ہلاک کر دیا ۔

لیکن منگل کو جاری ہونے والے بیان میں مرنے والے فوجی کی شہریت نہیں بتائی گئی ہے۔
دریں اثناء نیٹو نے جنوبی افغانستان میں سڑک میں نصب بم پھٹنے سے کینیڈا سے تعلق رکھنے والا ایک فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
پچھلے نو سالوں کے دوران افغانستان میں کینیڈا کے 146 فوجی مارے جا چکے ہیں جبکہ اس سال اب تک طالبان عسکریت پسندوں کے حملوں اور فوجی کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 216 غیر ملکی ہلاک ہو چکے ہیں۔
طالبان جنگجوؤں کو شکست دینے کے لیے امریکہ افغانستان میں اپنے فوجیو ں کی تعداد میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔ امریکی وزارت د فاع کے ایک تازہ بیان کے مطابق افغانستا ن میں امریکی فوجیوں کی تعداد 94 ہزار ہو گئی ہے جبکہ عراق میں تعینات افواج کی تعداد 92 ہزار ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

2 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago