آسٹریلیا نے اسرائیلی سفارت کار کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا

سڈنی (جنگ نیوز) آسٹریلیا نے جعلی پاسپورٹ تیار کرنے میں مدد دینے کے الزام میں اسرائیلی سفارت کار کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

پیر کو مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق آسٹریلوی وزیر خارجہ سٹیفن اسمتھ نے پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا اسرائیل کا ہمیشہ دوست رہا ہے لیکن کوئی ملک اپنے جعلی پاسپورٹ تیار کرنے کے اقدام کو برداشت نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے کینبرا میں اسرائیلی سفارت خانے کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ اپنے ایک مشتبہ سفارت کار کو واپس ملک بھیج دے۔ انہوں نے کہاکہ آسٹریلوی سفارت کار کو ایک ہفتے کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں موساد کے ایجنٹوں نے آسٹریلیا، فرانس اور برطانیہ کے جعلی پاسپورٹ تیار کر کے حماس کے کمانڈر محمود المبوح کو دبئی کے ایک لگژری ہوٹل میں قتل کر دیا تھا۔
modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago