Categories: افغانستان

قندھار: نیٹو کے اڈے پر حملہ

قندھار ( (BBCافغانستان میں نیٹو نے کہا ہے کہ قندھار کے ہوائی اڈے پر مزاحمت کاروں کے حملے میں ان کے کئی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پہلے راکٹ اور مارٹر کے گولے فائر کیے گئے اور پھر اس کے بعد زمینی حملہ بھی ہوا۔ حکام نے بتایا کہ حملہ آوروں نے نیٹو کے اڈے میں داخل ہونے کی کوشش کی گئی لیکن اسے ناکام بنا دیا گیا۔
افغانستان میں کسی اہم فوجی مرکز پر گزشتہ چند روز میں یہ دوسرا حملہ ہے۔ اس سے قبل بدھ کو بگرام میں امریکی فوجی اڈے پر حملہ ہوا تھا۔
نیٹو نے بتایا کہ سنیچر کو ہی جنوبی افغانستان میں ایک اور حملے میں اس کے تین اہلکار اور ایک شہری ہلاک ہو گیا تھا۔
نیٹو کے مراکز پر یہ حملے اس وقت ہوئے ہیں جب برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ کی قیادت میں تین وزراء کی ٹیم ملک کا دورہ کر رہی ہے۔
قندھار میں حملے کا نشانہ بننے والے اڈے میں تئیس ہزار غیر ملکی فوجی اہلکار تعینات ہیں اور یہ اکثر حملوں کا نشانہ بنتا ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago