مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے والا پیج ’فیس بک‘ سے ہٹا دیا گیا

لاس اینجلس(خبررساں ادارے) مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کا سبب بننے والا گستاخانہ پیج ’فیس بُک‘ سے ہٹادیا گیا ہے۔

بیرونی ذرائع کے مطابق ممکن ہے کہ یہ متنازعہ پیج اسے تخلیق کرنے والے نے خود ہی ختم کردیا ہو تاہم فیس بُک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس توہین آمیز پیج کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔
سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائیٹ کے ایک یُوزر نے توہین آمیز خاکے بھجوانے کا مقابلہ کرانے کیلئے فیس بک پر ایک پیج تخلیق کیا تھا جس کیلئے آخری تاریخ 20مئی تھی اور یہ ممکن ہے کہ مقابلہ مکمل ہونے پر اس گستاخانہ پیج کے خالق نے ازخود اسے ہٹا دیا ہو کیونکہ یہ اپنا مقصد پورا کرچکا ہے۔ فیس بک پر توہین آمیز پیج کے خلاف مسلمانوں کے مختلف طبقات کی جانب سے شدید احتجاج کے بعد پاکستان میں یہ ویب سائٹ بلاک کردی گئی تھی۔
modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago