Categories: پاکستان

شمالی وزیرستان: امریکی ڈرون حملے میں10 افراد شہید،متعدد زخمی

میران شاہ (ایجنسیاں) شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں کے میزائل حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں کے میزائل حملے میں خواتین اور ایک پانچ سالہ بچی سمیت 10افراد شہید اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

جاسوس طیاروں سے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل لوند محمدکے علاقے اسد آباد میں ایک گھر کو نشانہ بنایاگیا۔ حملے میں پانچ میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں گھر میں موجود خواتین اور ایک پانچ سالہ بچی سمیت 10افراد شہید اورکئی زخمی ہوگئے۔
حملے کے بعد کافی دیر تک جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری رہیں جس کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آئیں ،تاہم لاشوں اور زخمیوں کوتحصیل میران شاہ ایجنسی ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں تین کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں پانچ خواتین دو بچیاں اور تین بچے شامل ہیں۔
modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago