نیو یارک: فیصل شہزاد عدالت میں پیش

نیو یارک (BBC) نیو یارک میں ٹائمز سکوائر پر نا کام بم حملے کے مقدمے کے اہم ملمز فیصل شہزاد کو منگل کے روز پہلی متربہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ سماعت میں جج نے استغاثے کی یہ درخواست منظور کر لی کہ فیصل شہزاد کو بغیر ضمانت کے حراست میں رکھا جائے۔

فیصل شہزاد پر پانچ الزامات ہیں جن میں وسیع تباہی کے ہتھیار کا استعمال اور دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہونا شامل ہیں۔ ان دونوں جرائم میں تا حیات قید کی سزا ممکن ہے۔
اس موقع پر ملزم کی طرف سے قصور وار یا بے قصور ہونے کی استدعا نہیں کی گئی۔
اس سماعت کے لیے میناٹن میں سکیورٹی سخت کی گئی تھی اور سماعت شروع ہونے سے پہلے کورٹ روم کو خالی کر کے اس کی مکمل چیکنگ کی گئی تھی۔
فیصل شہزاد سُرمائی رنگ کے ٹریک سوٹ میں ملبوس تھے۔ ان کو بغیر ہتھکڑیوں کے عدالت میں لایا گیا تاہم سماعت کے بعد انہیں ہاتھ پیچھے کر کے ہتھکڑیاں پہنا کر باہر لے جایا گیا۔ سماعت کے دوران انہوں نے صرف ایک لفظ بولا۔ جب جج نے ان سے ان کےمالی معاملات کے بارے میں ایک دستاویز کے صحیح ہونے کے بارے میں پوچھا تو انہوں ’ہاں‘ کہہ کر اس کی تصدیق کی۔
دفاع کی وکیل جولیا گاتو نے جیل میں فیصل شہزاد کے لیے حلال کھانے فراہم کرنے کے انتظامات کی درخواست کی۔
استغاثے کے وکلا کے مطابق گرفتاری کے بعد سے فیصل شہزاد تفتیش میں ان سے تعاون کر رہے ہیں۔
فیصل شہزاد کو تین مئئ کو نیو یارک کے جے ایف کے ائر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اس سے دو روز پہلے انہوں نے دھماکہ خیز مواد سے لدی ہوئی گاڑی ٹائزم سکوائر پر کھڑی کر کے چھوڑ دی تھی۔
modiryat urdu

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago