Categories: پاکستان

آئی ایس آئی کے سابقہ کارکن کی لاش برآمد

اسلام آباد (ڈوئچے ویلے) وفاق کے زیر انتظام پاکستانی قبائلی علاقےشمالی وزیرستان سے پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے ایک معروف سابقہ اہلکار اور مبینہ طور پراسامہ بن لادن کے ساتھی خالد خواجہ کی لاش ملی ہے۔

مقامی ٹیلی وژن چینلز اور دیگر ذرائع ابلاغ پر ایک لاش کی تصویر جاری کی گئی ہے، جو خالد خواجہ ہی کی معلوم ہوتی ہے۔
پاکستانی سیکیورٹی حکام نے بتایا ہے کہ اس لاش کے ساتھ ایک نوٹ بھی ملا ہے، جس پر لکھا ہے کہ خالد خواجہ امریکہ کا جاسوس تھا اوراس نے سن دو ہزار سات میں لال مسجد کے واقعہ میں بے گناہوں کو قتل کیا تھا، اس لئے اسے ہلاک کیا گیا ہے۔
غالباًطالبان خالد خواجہ اور اُس کے ساتھیوں کے بدلے میں اپنے ساتھیوں کو رہا بھی کروانا چاہتے تھے۔ ان کی لاش شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ سے ملی۔
پاکستانی سیکیورٹی فورسزز کے ایک اعلیٰ افسر نے خبر رساں اے ایف پی کو نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ  خالد خواجہ کو  دو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔
ان کے مطابق ایک گولی ان کے سر میں ماری گئی جبکہ دوسری ان کے سینے میں ۔ ان خبروں کی تصدیق ایک مقامی خفیہ ادارے کے ایک اہلکار نے بھی کی ہے۔
پچپن سالہ خالد خواجہ ، آئی ایس آئی کے ایک سابقہ رکن کرنل امام  اور ایک فلم میکر صحافی اسد قریشی کے ساتھ مارچ کے مہینے میں شمالی وزیرستان سے لاپتہ ہو گئے تھے۔
ابتدائی طور پر ’ایشائی ٹائیگرز‘ نامی ایک نامعلوم  گروہ نے اس گروپ کو اغوا کرنے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ اس گروہ نےبظاہر طالبان کا حامی تصور کئے جانے والے خالد خواجہ کی ایک ویڈیو بھی میڈیا کو جاری کی تھی۔

رپورٹ: عاطف بلوچ

modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

19 minutes ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago