افغانستان سےواپسی پرنیٹو کےوزرا کا اتفاق

تالِن (ايجنسياں) نیٹو کے وزرائے خارجہ نے استونیا کے دارالحکومت میں اپنے اجلاس کے دوران افغانستان کا کنٹرول اِسی سال افغان حکومت کو منتقل کرنے کا کام شروع  کرنے سے اتفاق کیا ہے۔

تالِن میں اجلاس کے دوران  امریکی وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن سمیت تمام وزرائے خارجہ نے  اختیارات کی منتقلی کی شرائط کی تائید کی۔
نیٹو کے سیکریٹری جنرل اینڈرس فو راسمُوسَین نے کہا ہے کہ 2010 کے دوران نیٹو کے سامنے اصل کام اپنے اقتدارِ اعلیٰ  کو بروئے کار لانے میں افغان حکومت کی مدد کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے شہری اور اُن ملکوں کے شہری ، جنہوں نے افغانستان کے لیے فوجیں فراہم کی ہیں، اس سمت میں  نمایاں پیش رفت کا مطالبہ کررہے ہیں۔
ہلری کلنٹن نے خبر دار کیا ہے کہ  افغانستان میں  آنے والے برسوں میں طالبان بدستور ایک خطرہ بنے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ اتحاد کوئى ایسی  مقامی سکیورٹی فورس تشکیل دینے کے لیے کام کررہا ہے ، جو لوگوں کو  تحفط فراہم کرسکے اور اُن میں سلامتی کا کوئى احساس پیدا کرسکے۔
افغانستان میں 40 سے زیادہ  ملکوں سے آئے ہوئےنیٹو کے تقریباً  80 ہزار فوجی تعینات ہیں۔
modiryat urdu

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

1 day ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

1 day ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago