Categories: فقہ و احکام

مختلف ملکوں کی کرنسی آپس میں خریدو فروخت

مختلف ملکوں کی کرنسی آپس میں خریدو فروخت ہوتی ہے اس کو فاریکس ٹریڈنگ کہتے ہیں۔ کیا یہ جائز ہے؟

مختلف ملکوں کی کرنسیوں کا آپس میں تبادلہ کمی بیشی کے ساتھ جائز ہے بہ شرطیکہ مجلسِ عقد میں احد العوضین پر قبضہ کرلیا جائے، اگر مجلس عقد میں عوضین میں سے کسی ایک پر بھی قبضہ نہ کیا اور متعاقدین جدا ہوگئے تو یہ سود ہوجائے گا، اور وہ حرام ہے.
قال شارح الصحیح لمسلم: وأما إذا وقع تبادل الفلوس بغیر جنسہا فیجوز التفاضل في قولہم جمیعا وتحرم النسیئة في قول مالک -رحمہ اللہ- لکون ذلک صرفا عندہ، ولا تحرم علی قیاس قول الحنفیة، لأنہ لا قدر فیہا ولا جنس، نعم یشترط قبض أحد البدلین في المجلس لئلا یکون افتراقًا عن دین بدین ․ (تکملة فتح الملہم: ۱/۵۸۹، اشرفیہ)

واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء، دارالعلوم دیوبند

modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago