Categories: پاکستان

عوامی نیشنل پارٹی نے پختونوں کے خون پر امریکہ سے سودا بازی کی، عمران خان

کراچی (ايجنسياں) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی نے پختونوں کے خون پر امریکہ سے سودا بازی کی۔ ملک اس وقت جن مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔ اس میں کسی صوبے کے نام کی تبدیلی درست نہیں۔ اس سے انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد ایک موقف پر قائم نہیں رہتے۔ اس جماعت کا اصل نام قلابازی لیگ ہونا چاہئے۔ متحدہ قومی موومنٹ میں پڑھے لکھے اور متوسط طبقے کے لوگ ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ایئرپورٹ اور تحریک انصاف کے نائب صدر توصیف ہوتی کی رہائش گاہ پر ان کے بھائی عرفان ہوتی کے قتل پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عمران خان نے کہا کہ ایک سازش کے تحت کراچی اور بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ کی جارہی ہے۔ بلوچستان میں سیکولر لوگوں کو اور کراچی میں سیاسی لوگوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ جب تک کراچی میں غیر جانبدارانہ انصاف کا نفاذ نہیں ہوگا اس وقت تک لاقانونیت بڑھتی جائے گی اور معاشی بدحالی میں مسلسل اضافہ ہوگا۔

تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف واپس آئے تو سانحہ لال مسجد این آر او جیسے کالے قوانین کے اجراءپر انہیں پھانسی کی سزا دی جاسکتی ہے۔ ہمیں خیبر پختونخواہ کے نام اور دیگر صوبے بننے پر کوئی اعتراض نہیں البتہ طریقہ کار غلط ہے۔ صوبے کے نام کی تبدیلی یا دیگر صوبوں کےلئے ریفرنڈم کے ذریعے عوامی رائے معلوم کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ 15 فیصد ووٹ بینک رکھنے والوں کی مرضی پر صوبے کے نام کی تبدیلی ملک میں آگ لگانے اور انتشار پھیلانے کے مترادف ہے۔
ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ ق ایبٹ آباد میں لاشوں کی سیاست کے بجائے اصل مسئلے کو مل بیٹھ کر بات چیت کے ذریعے حل کرے۔ اسی میں بہتری ہے۔ صوبے زیادہ بننے سے ایڈمنسٹریشن مضبوط اور عوام کی مشکلات کم ہوتی ہیں۔ تاہم اس وقت ملک کی صورتحال میں اس طرح کا کام ملکی مفاد میں نہیں ہے۔ مسلم لیگ ن کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت ایک موقف پر قائم نہیں رہتی۔ اس لئے اس جماعت کا اصل نام قلابازی لیگ ہونا چاہئے۔ یہ پہلے انتخابات میں بائیکاٹ میں آئے، پھر بائیکاٹ واپس لیا۔ پختونخواہ کے نام پر بھی 48 گھنٹوں میں اپنا موقف تبدیل کیا۔ ہم آج بھی اپنے موقف پر قائم ہیں۔
modiryat urdu

Recent Posts

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت عوام کے معاشی حالات پر توجہ دیں

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت…

2 days ago

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی اجلاس منعقد ہوا

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی مشاورتی اجلاس جمعرات کی صبح، 22 اکتوبر 2026ء…

2 days ago

حجاب اور اسرائیل کے معاملے پر اختلافات، ترکیہ آذربائیجان کے درمیان بڑھتی دوریاں

ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات میں تناؤ بڑھنے لگا ہے۔

6 days ago

فرانس میں مہنگائی کے خلاف پرتشدد احتجاج جاری، وزیراعظم کی کرفیو لگانے کی تجویز

فرانس کے وزیرِاعظم سیباستیان لیکورنو نے پیر کے روز مختلف علاقوں میں محدود پیمانے پر…

6 days ago

خطے میں کشیدگی؛ فیلڈ مارشل اہم دورے پر تہران پہنچ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم دورے پر ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔

6 days ago

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ آذربائیجان اپنا حکم واپس لیں

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ…

1 week ago