قومی اتحادکی ضمانت امتیازی سلوک کے خاتمے اورعدم گستاخی میں ہے، حضرت شیخ الاسلام

زاہدان(سنی آن لائن) نئے ہجری شمسی سال کے آغازکے موقع پر ایرانی بلوچستان کے دارالحکومت زاہدان میں ایک بڑے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے کہا حکومت کے استحکام اور بقا کا راز قومی ومذہبی اقلیتیوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے امتیازی سلوک اور ان کی مذہبی مقدسات کی آئے روز کی جانے والی گستاخیوں کے خاتمے میں ہے۔

ایرانی اہل سنت کے روحانی پیشوا نے کہا اہل سنت اور شیعہ برادری کے درمیان فقہی وشرعی مسائل میں بعض اختلافات ہیں لیکن مشترکہ اور اتفاقی امور اس سے کہیں زیادہ ہیں۔ اس قبیل کے اختلافات فرقہ واریت کی بنیاد نہیں بنتے لیکن مذہبی گستاخی اور ایک دوسرے کی مقدسات کی توہین نیز عہدوں اور مناصب کی ظالمانہ تقسیم سے فرقہ واریت کو ہوا ملتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا صحابہ کرام اور ازواج مطہرات رضی اللہ عنہم اہل سنت والجماعت برادری کی مقدسات ہیں۔ کسی کو یہ حق نہیں پہچتا کہ ان کے بارے میں زبان درازی کرے۔
مولانا عبدالحمید نے ملک کے اعلیٰ ترین عہدے پر فائز شخص کو قوم کے والد کی مانند قرار دیا۔ انہوں نے کہا اگر والد اولاد کے ساتھ انصاف نہ کرے اور بعض کو دوسروں پر ترجیح دے تو تباہی کے سوا اس کا کوئی نتیجہ نہیں ہے۔حکام سے ہمارا پرزور مطالبہ ہے کہ تنگ نظر وانتہاپسند عناصر کو اپنے ارد گرد سے دور رکھیں جو کسی صورت میں سنی برادری کی مذہبی آزادی اور عدل وانصاف کی فراہمی کو برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ شدت پسند افراد کا اثر ورسوخ شیعہ کے مفاد میں ہے نہ سنی کے۔ ہر مذہب وحکومت کے زوال کی ایک بڑی وجہ انتہاپسندی ہے۔ فراخدلی، وسیع النظری اور اعتدال سے استحکام وبقا آتی ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت عوام کے معاشی حالات پر توجہ دیں

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت…

2 days ago

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی اجلاس منعقد ہوا

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی مشاورتی اجلاس جمعرات کی صبح، 22 اکتوبر 2026ء…

2 days ago

حجاب اور اسرائیل کے معاملے پر اختلافات، ترکیہ آذربائیجان کے درمیان بڑھتی دوریاں

ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات میں تناؤ بڑھنے لگا ہے۔

6 days ago

فرانس میں مہنگائی کے خلاف پرتشدد احتجاج جاری، وزیراعظم کی کرفیو لگانے کی تجویز

فرانس کے وزیرِاعظم سیباستیان لیکورنو نے پیر کے روز مختلف علاقوں میں محدود پیمانے پر…

6 days ago

خطے میں کشیدگی؛ فیلڈ مارشل اہم دورے پر تہران پہنچ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم دورے پر ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔

6 days ago

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ آذربائیجان اپنا حکم واپس لیں

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ…

1 week ago