شیخ طنطاوی کے انتقال پرعلماء اہل سنت ایران کا اظہار تعزیت

زاہدان (سنی آن لائن) ایران کے سر کردہ سنی علمائے کرام نے بدھ کے روز ایک تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے معروف مصری عالم دین اور جامعۃ الازہر کے وائس چانسلر کے انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔

جاری کردہ بیان کے متن درج ذیل ہے:

إنا لله وإنا إليه راجعون
اللہ تعالیٰ کی قضا اور تقدیر پر ایمان رکھتے ہوئے ہم (علماء اہل سنت ایران) پوری امت مسلمہ کو بطورعام اور مایہ ناز جامعہ ازہر کو بطور خاص ممتاز عالم دین شیخ ازہر ڈاکٹر محمد سید طنطاوی کے المناک سانحہ ارتحال پر تعزیت پیش کرتے ہیں۔
جن کٹھن حالات سے امت مسلمہ گزر رہی ہے، یقیناً ایسے فاضل عالم کا ارتحال ان حالات میں امت کیلیے بڑی مصیبت ہے۔ مرحوم گرانقدر عالم اور امام تھے جنہوں نے کئی نسلوں کی تربیت کرتے ہوئے اپنی زندگی اسلام اور مسلمانوں کی خدمت میں گزاری۔
ہم اس عظیم فاضل شیخ کے سانحہ ارتحال پر پوری امت مسلمہ خاص کر جامعہ ازہر انتظامیہ اور مرحوم کے اہل خانہ اور شاگردوں کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم شیخ کو جنت میں جگہ دے اور انہیں اپنی رحمتوں سے مالامال کردے۔ اللہ تعالیٰ شیخ طنطاوی مرحوم کے لواحقین کو صبر جمیل اور اجر جزیل عطا فرمائے۔

والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

علماء اہل سنت ایران

modiryat urdu

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago