Categories: افغانستان

نیٹو کے ’آپریشن مشترک‘ سے قبل دیہاتوں سے انخلاء

كابل (ایجنسیاں) افغانستان کے جنوب میں طالبان کے زیر اثر علاقے میں نیٹو افواج کی سربراہی میں ہونے والے آپریشن سے قبل ہزاروں لوگ علاقہ چھوڑ کر جا رہے ہیں۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ دو ہزار ایک میں افغان جنگ کے آغاز کے بعد یہ اپنی نوعیت کا سب سے بڑا آپریشن ہوگا۔
افغانستان کے صوبہ ہلمند کے جنوبی شہر مارجا میں طالبان کے خلاف کارروائی کا آغاز جلد متوقع ہے۔
برطانیہ کے سیکرٹری دفاع باب اینزورتھ نے اس کارروائی کے نتیجے میں ممکنہ ہلاکتوں کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ’اس قسم کے آپریشن کے نتیجے میں ہلاکتیں بھی ہوتی ہیں۔‘
’یہ کسی ط ور بھی ایک محفوظ ماحول نہیں ہے اور اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہم لوگوں کو کتنا سامان اور ہتھیار مہیا کریں۔ اس قسم کے آپریشن میں ہمیشہ رِسک ہوتا ہے۔‘
اس آپریشن کو ’آپریشن مشترک‘ کا نام دیا گیا ہے جس کا آغاز آئند چند روز میں متوقع ہے۔
اس آپریشن کے برطانوی کمانڈر میجر جنرل نک کارٹر کا کہنا ہے کہ یہ آپریش گزشتہ تمام آپریشنوں سے مختلف ہوگا۔
ماضی میں اتحادی افواج مختلف علاقوں سے طالبان کو تو نکالتی رہی ہیں لیکن اس کے بعد وہاں کے مقامی آبادی کی حفاظت کے لیے فوج ناکافی ہوتی تھی۔
لیکن اس مرتبہ جنرل کارٹر کا کہنا ہے کہ اس آپریشن کی منصوبہ بندی میں افغان فوج پیش پیش ہوگی اور نئی تربیت یافتہ پولیس اتحادی افواج کے ہمراہ ان کا ساتھ دیں گے۔
افغانستان میں نیٹو افواج کے کمانڈر جنرل سٹینلے میک کرسٹل کا کہنا ہے کہ ’اس آپریشن سے یہ پیغام جائےگا کہ افغان حکومت اپنا سکیورٹی کنٹرول بڑھا رہی ہے۔‘
اس آپریشن کی منصوہ بندی کئی ہفتوں سے جاری ہے اور نیٹو کے ہیلی کاپٹر علاقے میں پیغامات گرا کر وہاں کے رہائشیوں کو علاقہ چھوڑنے کی ہدایت کر رہے ہیں۔
صوبے کے اہلکاروں کے مطابق مارجا کے پینتیس ہزار رہائشی علاقہ چھوڑنے کی ہدایت پر عمل کر رہے ہیں اور صوبہ ہلمند کے دوسرے علاقوں کی طرف جا رہے ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کو علاقہ چھوڑ کر آنے والے ایک رہائشی نے بتایا کہ ’طالبان پورے علاقے میں پھیلے ہوئے ہیں اور غیر ملکی فوجیں مارجا کے باہر موجود ہیں۔ اس لیے میں خوفزدہ تھا کہ ہمیں کوئی نقصان نہ پہنچے۔‘
modiryat urdu

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago