Categories: افغانستان

صدر حامد کرزئی کی سعودی عرب روانگی

كابل (ايجنسياں) افغانستان کے صدر حامد کرزئی منگل کو سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوئے ہیں جہا ں وہ سعودی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں امن پسند طالبان عسکریت پسندوں کی افغان معاشرے میں سماجی بحالی کے اپنے منصوبے سے انھیں آگاہ کریں گے۔ ان کے وفد میں ملک کے نئے وزیر خارجہ زلمے رسول کے علاوہ اہم مذہبی رہنما ء بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے لندن میں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب میں صدر کرزئی نے افغانستان میں امن کی کوششوں کو فروغ دینے کے لیے اپنی نئی حکمت عملی کا اعلان کیا تھا جس میں قابل ذکر منصوبہ ہتھیار پھینک کر القاعدہ اور دوسرے دہشت گرد تنظیموں سے قطع تعلق اورسیاسی مقصد کو پرامن سیاسی مقاصد کے ذریعے حاصل کرنے کے خواہاں طالبان عسکریت پسندوں کے لیے روزگار اور دوسری اقتصادی رعائتیں دینے کا وعدہ ہے۔ لیکن طالبان جنگجوؤں نے اس پیشکش کو فوری طور پر مسترد کر دیا تھا اور امن بات چیت میں اپنی شمولیت کو افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء سے مشروط کرنے کے مئوقف کو دہرایا ہے۔
کانفرنس سے اپنے خطاب میں صدر کرزئی نے پاکستان اور سعودی عرب پرزور دیا تھا کے وہ طالبان کو مراعات دینے اور ان کے ملک میں قیام امن کی کوششوں میں افغان حکومت کی مدد کریں۔
خیال رہے کے 1990ء کی دہائی کے وسط میں افغانستان میں وجود میں آنے والی طالبان کی حکومت کودنیا کے جن تین ملکوں نے سفارتی طور پر تسلیم کیا تھا ان میں سعودی عرب، پاکستان اور متحدہ عرب امارات شامل تھے۔
سعود ی عرب نے صدر کرزئی کے منصوبے پر اپنے فوری ردعمل میں کہا تھا کہ جب تک طالبان القاعدہ تنظیم کے ساتھ اپنے تعلق ختم کرنے کی ضمانت نہیں دیتے وہ امن کے اس عمل میں شامل نہیں ہو گا۔ تاہم پاکستان کا کہنا ہے کہ طالبان کو امن بات چیت میں شامل کرنے کا مطالبہ وہ شروع دن سے کرتا چلا آرہا ہے اس لیے و ہ افغان حکومت کے امن منصوبے کی مکمل حمایت کر تا ہے کیونکہ یہ پاکستانی مئوقف کی تائید بھی ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

10 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago