Categories: عالم اسلام

اسرائیلی مظالم کے مقابلے میں خاموش نہیں رہیں گے: ترک وزیراعظم

ترک وزیر اعظم رجب طیب اردگان نے غزہ کے بے دفاع فلسطینی مسلمانوں کے خلاف اسرائیلی وحشیانہ جرائم ومظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے مظلوم مسلمانوں کا دفاع انسانی فریضہ ہے۔

ترکی کے وزیر اعظم نے ترک اور سعودی تاجروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی خطے میں پائدار امن کا خواہاں ہے اور خطے میں فلسطینیوں کے حقوق کو نظر انداز کرکے پائدار امن قائم نہیں ہوسکتا.
ترکی کے وزير ا‏عظم نے کہا کہ فلسطین کے بارے میں عرب ممالک بالخصوص  سعودی عرب اپنی ذمہ داری کو پورا کرے. انھوں نے کہا کہ ہم مسلمان ہونے کے لحاظ سے غزہ کے مسائل پر توجہ نہیں رکھتے بلکہ غزہ کا مسئلہ ایک انسانی مسئلہ ہے اس لئے ہم اس پر خاص توجہ مبذول کررہے ہیں.
رجب طیب اردوغان نے کہا کہ فلسطینیوں پراسرائیل کے وحشیانہ مظالم روز روشن کی طرح واضح ہیں اور ان مظالم پر خاموشی جائز نہیں ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago