Categories: پاکستان

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا2روزہ اہم اجلاس طلب کرلیا گیا

کراچی(مانیٹرنگ سیل): مدارس کے نصاب میں ترامیم کی تجاویز عالمی اور پاکستان کی موجودہ صورتحال اور مدارس کی حکمت عملی سمیت مختلف امور پر غور کے لئے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا دو روزہ اہم اجلاس اتوار اور پیر کو کراچی میں طلب کرلیا گیا۔ یہ اجلاس جامعہ فاروقیہ شاہ فیصل کالونی میں ہوگا۔ اجلاس میں جمعیت علماءاسلام کے مرکزی امیر اور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان، مولانا سمیع الحق، مفتی محمد رفیع عثمانی، مولانا سلیم اللہ خان سمیت ملک بھر کے جید علماءشرکت کریں گے۔

اتوار سے شروع ہونے والے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے دو روزہ اجلاس میں مدارس کے نصاب تعلیم اور مرتب کردہ تجاویز کے علاوہ موجودہ سیاسی اور حکومتی حکمت عملی کے حوالے سے تفصیلی غور وخوص کیا جائے گا۔ مجلس عاملہ کے اجلاس میں امتحانات اور سالانہ امتحانات کی حکمت عملی اور سالانہ بجٹ کی منظوری بھی دی جائے گی جبکہ اجلاس میں حکومت سے اب تک ہونے والے مذاکرات کی رپورٹ کی روشنی میں نیا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں موجودہ مقامی اور بین الاقوامی حکمت عملی کو مد نظر رکھتے ہوئے مدارس کے حوالے سے پالیسی مرتب کی جائے گی جبکہ اس اجلاس میں مدارس کے معیار تعلیم کو مزید بہتر بنانے کے لئے اقدام کئے جائیں گے۔
دو روزہ اجلاس میں ملک کے مختلف حصوں میں مدارس کے خلاف ہونے والی کارروائیوں اور اقدام پر بھی غور کیا جائے گا۔
وفاق المدارس کے اس اجلاس میں وفاق المدارس العربیة پاکستان کے سربراہ مولانا سلیم اللہ خان ، جمعیت علماءاسلام (ف) کے مرکزی امیر اور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان ، جمعیت علماءاسلام (س) کے امیر مولانا سمیع الحق، وفاق المدارس کے ناظم اعلیٰ قاری محمد حنیف جالندھری، صدر دارالعلوم کراچی مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد رفیع عثمانی، جامعة العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاﺅن کے مہتمم ڈاکٹرعبدالرزاق سکندر، مولانا زاہد الراشدی، مولانا عطاءاللہ شہاب، مفتی کفایت اللہ سمیت پاکستان بھر سے درجنوں علماءاور وفاق کے نمائندے شرکت کریں گے۔
ملک کی موجودہ صورتحال پر وفاق المدارس کے اس اجلاس کو انتہائی اہم قرار دیا جارہا ہے۔ اس ضمن میں جب وفاق المدارس کے ناظم اعلیٰ قاری محمد حنیف جالندھری سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وفاق کا یہ اجلاس مختلف امور کے حوالے سے انتہائی اہم ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

5 months ago