Categories: افغانستان

سی آئی اے سینٹر پرفدائی بمبار ڈبل ایجنٹ تھا، امریکی انٹیلی جنس حکام

واشنگٹن ۔خبررساں ادارے:  امریکی انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان  میں سی آئی اے سینٹر پر خودکش حملہ کرنے والے کا تعلق اردن سے تھا اور وہ ڈبل ایجنٹ تھا۔ مبینہ خود کش بمبار نے سی آئی اے کے ایجنٹوں کو یہ کہہ کر ملاقات پر آمادہ کیا تھا کہ وہ انہیں القاعدہ قیادت کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے۔ امریکی انٹیلی جنس کے مطابق خوست میں سی آئی اے سینٹر پر خودکش حملہ کرنے والا چھتیس سالہ نوجوان ہمایون خلیل ابو ملال البلاوی اردن کے شہر زرقا کا رہنے والا تھا۔ اور اسے اردن کی انٹیلی جنس نے ایک برس پہلے گرفتار کیا تھا۔ تاہم اسے اس وعدے پر رہا کیاگیا کہ وہ اردن کو القاعدہ کے متعلق معلومات دے گا۔

امریکی انٹیلی جنس حکام نے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہمایون خلیل کوبگرام ائیربیس پر اس لئے آنے کی دعوت دی گئی کہ وہ القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن اور اس کے نائب ایمن الظواہری کے متعلق اہم معلومات دینے والا تھا۔
کہا جاتا ہے وہ پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر تھا جسے اردن کی انٹیلی جنس سروس نے القاعدہ کی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے اس وقت بھرتی کیا تھا جب گزشتہ سال وہ ایک میڈیکل ٹیم کے ساتھ غزہ میں جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ سی آئی اے کے اڈے پر خود کو دھماکے سے اڑانے سے پہلے وہ مشرقی افغانستان میں بھیس بدل کر کام کر رہا تھا۔ سی آئی اے اور امریکی حکومت نے ان میڈیا رپورٹوں پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔
ہمایون خلیل کے خودکش حملے میں تین سیکورٹی گارڈز سمیت امریکی سی آئی اے کے 7 اہلکار اور اردن کی انٹیلی جنس کا ایک افسر ہلاک ہوا تھا۔
modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

11 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago