Categories: عالم اسلام

لاپتہ سعودی فوجیوں کی لاشیں مل گئیں: سعودی نائب وزیر دفاع

ریاض(العربیة) سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع خالد بن سلطان سرکاری فوج کے 20 لاپتہ فوجیوں کے شہید ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی نعشیں سعودی عرب اور یمن کے سرحدی علاقے سے ملی ہیں۔ یاد رہے کہ حوثیوں سے سعودی فوج کی لڑائی کے دوران 26 سپاہی لا پتہ ہو گئے تھے۔

خالد بن سلطان کا کہنا تھا کہ سعودی فوج کو اپنی جنگ میں اعلی تربیت یافتہ جنگجووں سے سابقہ تھا، ان کے پاس ایسا جدید اسلحہ تھا کہ جو عمومی طور پر فوج استعمال کرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ جن ملکوں نے انہیں جنگی تربیت فراہم کی، انہی ممالک نے انکو جدید اسلحہ بھی فراہم کیا۔
سعودی نائب وزیر دفاع نے بتایا کہ جنگ میں جو اسلحہ ہم نے محاذ پر چھوڑا، اسے تباہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب، جازان کے علاقے میں فوجی چھاونی قائم کرنے پر غور کر رہا ہے۔
سعودی فوج نے گذشتہ چند مہینوں کے دوران حوثی باغیوں کے خلاف زمینی، فضائی اور توپخانے کا بھرپور استعمال کر کے اپنی سرحد میں دراندازی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی۔
یمنی حکومت کے خلاف اپنی لڑائی کو وسعت دیتے ہوئے حوثیوں نے سعودی عرب کے سرحدی علاقوں میں دراندازی کر کے سرحدی چوکیوں پر تعنیات متعدد سعودی فوجیوں کو شہید کر دیا۔ سعودی افواج نے اس کارروائی کو پوری طاقت سے روکا۔
modiryat urdu

Recent Posts

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت عوام کے معاشی حالات پر توجہ دیں

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت…

2 days ago

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی اجلاس منعقد ہوا

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی مشاورتی اجلاس جمعرات کی صبح، 22 اکتوبر 2026ء…

2 days ago

حجاب اور اسرائیل کے معاملے پر اختلافات، ترکیہ آذربائیجان کے درمیان بڑھتی دوریاں

ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات میں تناؤ بڑھنے لگا ہے۔

6 days ago

فرانس میں مہنگائی کے خلاف پرتشدد احتجاج جاری، وزیراعظم کی کرفیو لگانے کی تجویز

فرانس کے وزیرِاعظم سیباستیان لیکورنو نے پیر کے روز مختلف علاقوں میں محدود پیمانے پر…

6 days ago

خطے میں کشیدگی؛ فیلڈ مارشل اہم دورے پر تہران پہنچ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم دورے پر ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔

6 days ago

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ آذربائیجان اپنا حکم واپس لیں

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ…

1 week ago