بين الاقوامی

دنیا بھر میں آج فلسطینی عوام کیساتھ اظہارِ یکجہتی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

اقوامِ متحدہ کی قرار داد کی مناسبت سے آج 29 نومبر کو دنیا بھر میں مظلوم فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2 دسمبر 1977 میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں ایک قرارداد منظور کی تھی۔
جس میں رکن ممالک نے اتفاق کیا تھا کہ ہر سال 29 نومبر کو فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے دن کے طور پر منایا جائے گا۔
اس قرارداد میں اقوامِ متحدہ نے عالمی پائیدار امن کے لیے فلسطین کے دو ریاستی حل کو ناگزیر قرار دیا تھا۔
اقوامِ متحدہ کی اس قرارداد کے باوجود فلسطین میں اسرائیلی بربریت جاری ہے اور 8 اکتوبر 2023 سے جاری بمباری میں 70 ہزار کے قریب شہید اور دو لاکھ سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
اسرائیلی جارحیت میں شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف سے زائد تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ غزہ کے تمام ہی بڑے اسپتال تباہ ہوچکے ہیں اور کئی شہر صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔
پناہ گزین کیمپوں میں نہایت کسمپری کی حالت میں رہنے والے فلسطینیوں کو پینے کے صاف پانی، خوراک، دوائیں اور بنیادی سہولتوں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ سخت سردی اور بارش نے دہری مشکل میں ڈال دیا ہے۔
اسرائیل نے دنیا بھر سے بھیجے گئے امدادی ٹینکوں کو سرحدوں پر روک رکھا ہے جب کہ چند کلومیٹرز کی دوری پر ہی غزہ کے سسکتے اور بلکتے بچے قحط کا شکار ہیں جس پر اقوام متحدہ نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
دنیا بھر میں اس مناسبت سے متعدد ریلیاں اور جلوس نکالے گئے جب کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی دیگر تنظیموں نے عالمی برادری سے اسرائیلی مظالم پر نوٹس لینا کا مطالبہ کیا ہے۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

7 days ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago