ایرانی اہل سنت کی خبریں

جامعہ دارالعلوم زاہدان: دارالتحفیظ کے بزرگ استاد کی نصف صدی پر محیط خدماتِ قرآنی کا اعتراف

زاہدان (سنی آن لائن) منگل (25 نومبر ۲۰۲۵ء) کو جامعہ دارالعلوم زاہدان میں اساتذہ اور طلبہ کی مشترکہ مجلس میں شعبہ حفظ کے بزرگ اور مایہ ناز استاد حافظ قادربخش محمدزہی کو ان کی پچاس سال سے زائد عرصہ پر محیط قرآنی خدمات پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

اس موقع پر شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اپنے دستِ مبارک سے حافظ قادربخش کو سپاس نامہ (ایوارڈ) عطا کیا۔

حافظ قادربخش محمدزہی دارالعلوم زاہدان کے شعبہ حفظ کے قدیم ترین اور عمررسیدہ اساتذہ میں شمار ہوتے ہیں۔ انہوں نے پانچ دہائیوں سے زیادہ وقت اسی شعبے میں تدریسی خدمات انجام دیں اور اندرون و بیرونِ ملک سے آئے سیکڑوں طلبہ نے ان کی زیرِ نگرانی قرآن مجید حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی۔

اسی نشست میں گزشتہ تعلیمی سال “شورائے ہماہنگی مدارس دینیہ اہل سنت سیستان و بلوچستان” کے سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو بھی انعامات سے نوازا گیا، نیز دارالعلوم زاہدان کے پہلے سہ ماہی امتحانات کے ممتاز طلبہ کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

7 days ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago