ایرانی اہل سنت کی خبریں

ممتاز ایرانی سنی سکالر ڈاکٹر محمد فاضلی سقزی انتقال کرگئے

ڈاکٹر محمد فاضلی سقزی، اہل سنت کے معروف مصنف اور محقق، اور مشہد کی فردوسی یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبر، اتوار کی شام (16 نومبر 2025ء) کو 87 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔

ڈاکٹر فاضلی 1938ء میں کردستان صوبے کے ضلع سقز کے مضافاتی گاؤں درہ سلیمان کےایک دینداراور کرد ی بولنے والے خاندان میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم اپنے والد ملا احمد رحمہ اللہ سے حاصل کی جو عارف و زاہد اور کردستان کے دینی مدارس کے معروف اساتذہ میں سے تھے۔
دینی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ڈاکٹر فاضلی رحمہ اللہ نے کچھ عرصہ سقز کے محکمہ تعلیم میں تدریس کی اور 1961ء میں تہران یونیورسٹی کے شعبہء الہیات میں داخلہ لیا اور ساتھ ہی ٹیچر ٹریننگ کا امتحان بھی پاس کیا۔ انہوں نے 1972ء میں عربی زبان و ادب میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کیں۔
اسی سال سے انہوں نے مشہد کی فیکلٹی آف لٹریچر میں عربی اور فارسی زبان و ادب کے مختلف کورسز بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی سطح پر پڑھانا شروع کیے۔ ساتھ ہی 1993ء سے تہران کی تربیت مدرس یونیورسٹی میں عربی اور فارسی زبان و ادب کے پی ایچ ڈی اور ماسٹرز پروگراموں میں بطور وزٹنگ پروفیسر خدمات انجام دیں اور علامہ طباطبائی یونیورسٹی اور الزہراء یونیورسٹی کے عربی شعبوں کے ساتھ بھی تعاون کیا۔ مرحوم ڈاکٹر محمد فاضلی 2003ء میں پروفیسر کے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔
ڈاکٹر فاضلی ممتاز اسکالرز میں سے تھے، تہران یونیورسٹی سے عربی زبان و ادب میں پی ایچ ڈی اور فردوسی یونیورسٹی مشہد میں اسی شعبے کے فل پروفیسر اور فیکلٹی ممبر تھے اور ان کے نام درجنوں تصنیف کردہ اور ترجمہ شدہ کتابیں اور سائنسی مضامین ثبت ہیں۔

سنی آن لائن کی رپورٹ کے مطابق، ڈاکٹر فاضلی رحمہ اللہ نے دہائیوں کی سائنسی سرگرمیوں کے دوران عربی زبان و ادب کے شعبے میں تعلیم و تحقیق کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا اور مختلف یونیورسٹیوں میں کئی نسلوں کے طلبہ نے ان کی تعلیم سے استفادہ کیا۔ انہوں نے اپنے تخصص کے میدان میں حوالہ جاتی کتابیں اور بنیادی مضامین تصنیف کیے جو آج بھی کئی یونیورسٹیوں کے نصابی کتب کا حصہ ہیں۔

baloch

Recent Posts

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

1 week ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

2 weeks ago

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

2 weeks ago

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

2 weeks ago

اسرائیل کا غزہ میں بےگھر افراد پر حملہ، ماں اور بچوں سمیت 6 افراد شہید

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں بے گھر افراد کے خیموں کو نشانہ بنایا گیا…

2 weeks ago

“کتاب و حکمت کی تعلیم” اور “معاشرے کی تزکیہ و اصلاح” رسولِ اکرم ﷺ کی بعثت کے بنیادی مقاصد میں شامل ہیں

قومی مفادات اور ایرانی عوام کی زندگی کو کسی دوسرے ملک یا قوم کے مفادات…

2 weeks ago