عالم اسلام

امریکی منصوبہ غزہ کا انتظام فلسطینیوں کے ہاتھ میں دے گا: امریکی مندوب

امریکی مندوب مائیک والٹز نے اقوامِ متحدہ میں سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کو اپنائے اور واضح کیا کہ امریکی قرار داد واشنگٹن کے امن کے عزم کی تجدید ہے۔
اے ایف پی کے مطابق اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے پیر کے دن امریکی قرار داد پر ووٹ دے گی، جو ڈونالڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے سے متعلق ہے۔
والٹز نے واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں بتایا کہ امریکی قرار داد سے غزہ کی حکومت فلسطینی عوام کے ہاتھ میں ہوگی، نہ کہ حماس کے عسکری ونگ کے ہاتھ میں ہوگی۔
والٹز نے غزہ میں امن کونسل کے کام کے حوالے سے کہا کہ یہ عبوری مدت ہوگی اور تجویز کردہ کونسل تعمیر نو میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
قرار داد کے تحت یہ کونسل اس وقت اپنے فرائض انجام دے گی جب اتھارٹی اپنے اصلاحی وعدے پورے کرے گی اور ایک فلسطینی ٹیکنوکریٹ کمیٹی کی حمایت بھی کرے گی۔
برطانیہ نے بھی امریکی قرار داد کی مکمل حمایت کی اور اپنے مشن کے بیان میں کہا کہ وہ واشنگٹن کے ساتھ متحد ہے۔
برطانوی محکمہ خارجہ نے امکان ظاہر کیا کہ امریکی قرار داد منظور ہو جائے گی، جس میں غزہ میں ایک بین الاقوامی فورس کے قیام کی تجویز شامل ہے۔
روس کے مشن نے اقوامِ متحدہ میں کہا کہ اس نے امریکی صدر کے غزہ منصوبے کے متبادل کے طور پر اپنی قرار داد پیش کی ہے اور وضاحت کی کہ امریکی منصوبہ بنیادی حل طلب نکات، خاص طور پر دو ریاستی حل، کو نظر انداز کرتا ہے۔
روسی مشن نے کہا کہ ان کی قرار داد امریکی تجویز سے متصادم نہیں، بلکہ اسے اقوامِ متحدہ کے منظور شدہ فیصلوں کے مطابق ڈھالنے اور بین الاقوامی ثالثی کے کردار کو اجاگر کرنے کی کوشش ہے، جس نے جنگ بندی میں مدد کی۔
برطانوی اخبار ’دی گارڈین‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ امریکی فوج غزہ کو طویل مدت میں دو حصوں میں تقسیم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ پہلا حصہ “سبز” ہوگا، جہاں تعمیر نو کی کارروائی شروع ہوگی اور دوسرا “سرخ” حصہ فلسطینیوں کے ہاتھ میں رہے گا۔
دی گارڈین کے مطابق غیر ملکی افواج “سبز” علاقے میں اسرائیلی فوج کے ساتھ تعینات ہوں گی، جو غزہ کے مشرقی حصے میں واقع ہے۔
ایک امریکی اہلکار نے کہا کہ یہ عمل وقت طلب اور آسان نہیں ہوگا۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago