ایرانی اہل سنت کی خبریں

جنوبی صوبے کے ممتاز سنی عالم دین انتقال کرگئے

اوز (سنی آن لائن) ایران کے صوبہ فارس کے شہر اوز کے خطیب اور ممتاز مفتی ‘‘شیخ عبدالعزیز قاضی زادہ’’ طویل علالت کے بعد جمعہ سولہ جون دوہزار تئیس کو گرامش شہر کے اسپتال میں انتقال کرگئے۔
صوبہ فارس کے مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق، شیخ قاضی زادہ کی نماز جنازہ اتوار اٹھارہ جون کو اوز شہر کی عیدگاہ میں ادا کی گئی۔
شیخ عبدالعزیز قاضی زادہ 1949ء کو صوبہ فارس کے اوز شہر میں ایک معروف دینی اور علمی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ آپؒ نے ابتدائی تعلیم آبائی شہر میں حاصل کرنے کے بعد مزید تعلیم کے لیے بندر لنگہ کے سلطان العلما دینی مدرسے میں داخلہ لیا جہاں آپؒ نے سات سال تعلیم حاصل کی۔ پھر متحدہ عرب امارات کے شہر راس الخیمہ گئے جہاں علمی معہد میں تین برس تک زیرِ تعلیم رہے۔ شیخ قاضی زادہ نے علمی سفر جاری رکھتے ہوئے پھر مدینہ منورہ گئے جہاں آپ نے اسلامی یونیورسٹی آف مدینہ میں 1984 ء میں اسلامی علوم میں ماسٹر کیا۔
تعلیم مکمل کرنے کے بعد، شیخ عبدالعزیز نے بندر خمیر کے مدرسہ صدر الاسلام، اوز کے دینی مدارس میں تدریس کے علاوہ، مدرسہ عالیہ احمدیہ اوز کے اہتمام، اہل سنت والجماعت جنوب کی فتوا کمیٹی میں رکنیت اور اوز میں خطابت کے ذریعے دینی خدمات پیش کی۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

7 days ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago