عالم اسلام

آب زم زم کو صاف رکھنے کے لیے جدید ترین عالمی ٹیکنالوجیز کا استعمال

’’ دو مقدس ترین مساجد کے امور کی صدارت عامہ‘‘ نے المسجد الحرام میں آب زم زم کو آلودگی سے بچانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر رکھا ہے۔ یہ جدید خودکار سسٹم پانی نکالتا، صاف کرتا اور تقسیم کرتا ہے۔ المسجد الحرام کی انتظامیہ اس بابرکت پانی کی حفاظت، کنویں سے نکلنے کے بعد اسے آلودگی سے بچانے اور زائرین تک پہنچانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہی ہے۔
زمزم کے کنویں سے المسجد الحرام اور مسجد نبوی کے زائرین تک زمزم کے بابرکت پانی کا سفر کئی مراحل سے گزرتا ہے یہ مراحل پاکیزگی اور جراثیم کشی پر مبنی ہوتے ہیں ۔ زمزم کے کنویں سے کچے پانی کو دو بڑے پمپوں کے ذریعے پمپ کر کے 360 کیوبک میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے نکالا جاتا ہے۔ اس پانی کو کنگ عبداللہ واٹر ڈیولپمنٹ پروجیکٹ میں پمپ کیا جاتا ہے۔ اس پمپ میں پانی کو ذخیرہ کیا جاتا ہے ۔ یہاں جراثیم کشی کا کام بھی انجام پاتا ہے۔ پھر زمزم کے پانی کو زمزم کے ذخیرہ سٹیشن اور شاہ عبد العزیز سبیل سٹیشن روانہ کردیا جاتا ہے۔
زمزم کے پانی کی خصوصیات کو برقرار رکھنے اور ان کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے ہر ایک اہم مرحلے سے قبل پانی کے نمونے لے کر اس کا تجزیہ کیا جاتا ہے۔ اس بابرکت پانی کو سفر کے تمام مراحل میں نمونے لے کر جانچا اور استعمال کیا جاتا ہے۔ لیے گئے نمونوں کا تجزیہ کا جاتا ہے اور یقینی بنایا جاتا ہے کہ یہ پانی محفوظ اور آلودگی سے پاک ہے۔ ان مراحل میں آب زم زم کی مفت دستیابی کا بھی دھیان رکھا جاتا ہے۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago