کابل کے مدرسے میں خودکش دھماکے میں افغان مدارس کے ڈائریکٹر رحیم اللہ حقانی جاں بحق ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق خودکش دھماکہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقعہ مدرسے میں ہوا جس کے نتیجے میں طالبان کے نامور عالم دین اور افغان مدارس کے ڈائریکٹر شیخ رحیم اللہ حقانی جاں بحق ہوگئے۔
طالبان حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور پہلے کسی حملے میں اپنی ایک ٹانگ سے محروم ہوا ہوگا، کیوں کہ حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد اپنی مصنوعی ٹانگ میں چھپا رکھا تھا۔
طالبان حکام کا کہنا ہے کہ تاحال کسی بھی گروپ نے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور نا ہی ابھی دھماکے کے نتیجے میں ہونے والی اموات کا حتمی تعداد کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
طالبان کا کہنا ہے کہ شیخ رحیم حقانی کی موت اسلامک امارات افغانستان کیلئے بڑا نقصان ہے۔
"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…
لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…
مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…
مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…
مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان