بھارتی ریاست مغربی بنگال کی اسمبلی نے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی کی ترجمان نوپور شرما کے خلاف قرارداد منظور کرلی۔
بھارت میڈیا کے مطابق مغربی بنگال کی اسمبلی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی رہنما نوپور شرما کے گستاخانہ بیان کے خلاف مذمتی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی ہے جب کہ نوپورشرما کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی نے اسمبلی میں اپنے خطاب میں کہا کہ نوپورشرما کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیم گئی ہوئی ہے لیکن وہ منظر عام پر نہیں آرہی تاہم جتنے دن روپوش رہ لیں، ایک نہ ایک دن پولیس ہاتھ آجائیں گی۔
اس موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ارکان اسمبلی نے شدید احتجاج کیا، قرارداد پیش کرنے میں رکاوٹیں ڈالیں اور وزیراعلیٰ کے خطاب کے موقع پر بھی نعرے بازی کرتے رہے۔
نوپور شرما کے خلاف کلکتہ میں مقدمہ درج ہے اور پولیس بی جے پی کی ترجمان کی گرفتاری کے لیے گزشتہ ایک ہفتے سے دہلی میں مقیم ہے لیکن نوپورشرما جان کو خطرہ کا بہانہ بناکرتاحال روپوش ہیں۔
واضح رہے کہ بی جے پی ترجمان نوپور شرما نے ٹی وی پروگرام میں گستاخانہ بیان دیا تھا جس پر عالم اسلام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی اور شدید احتجاج پر حکمراں جماعت اپنی ترجمان کو معطل کرنے پر مجبور ہوئی تھی۔
"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…
لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…
مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…
مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…
مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان