عالم اسلام

افغانستان کے شہر مزار شریف کی مسجد میں دھماکا، پانچ افراد جاں بحق

افغانستان کے شہر مزار شریف کی مسجد میں دھماکے سے اب تک پانچ افراد جاں بحق اور کم از کم 65 زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق طالبان کمانڈر محمد آصف وزیری نے بتایا کہ دھماکا اہل تشیع کی مسجد کے اندر ہوا لیکن فی الحال دھماکے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔
دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے افغانستان کے شہر مزار شریف کی مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے زیاں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ سے ہمسایہ ملک افغانستان میں امن کا خواہاں رہا ہے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل کابل میں اسکول کے باہر تین دھماکے ہوئے تھے جن میں بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

baloch

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

2 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago