مسلم اقلیتیں

بھارتی عدالت کا حجاب پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

بھارتی ریاست کرناٹک کی ایک عدالت نے حجاب پر پابندی برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے کہ ’یہ اسلام میں لازمی نہیں ہے‘۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے 10 فروری کو مسلمان طالبات کو ہدایت دی تھی کہ جب تک عدالت مسلم خواتین کی جانب سے استعمال کیے جانے والے حجاب اور ہیڈ اسکارف پر پابندی کو ختم کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ نہیں سنا دیتی اس وقت تک کوئی بھی مذہبی لباس نہ پہنیں۔
یہ معاملہ جنوری میں اس وقت سرخیوں میں آیا تھا جب کرناٹک کے اڈوپی ضلع میں ایک سرکاری اسکول نے حجاب پہننے والے طالبات کو کلاس روم میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔
بعد ازاں طالبات کی جانب سے اسکول کے گیٹ کے باہر احتجاج بھی کیا گیا تھا جبکہ ریاست کے مزید اسکولوں میں بھی اسی طرح کی پابندیاں عائد کی گئیں، جس کے بعد ریاست کی اعلیٰ عدالت کو مجبوراً معاملے میں مداخلت کرنی پڑی تھی۔
ریاست کی اعلیٰ عدالت حکم آنے سےقبل حکومت نے ’عوامی امن و امان کو برقرار رکھنے‘ کے لیے ریاستی دارالحکومت بنگلورو میں ایک ہفتے کے لیے بڑے اجتماعات پر پابندی لگا دی تھی۔
منگلور میں بھی 15 سے 19 مارچ تک بڑے اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ اڈپی میں آج اسکول اور کالج بند ہیں۔

baloch

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

5 months ago