بين الاقوامی

روسی افواج نے دارالحکومت کیف کا گھیراؤ کرلیا؛ وقفے وقفے سے دھماکوں کی گونج

روس کا یوکرین پرحملہ تیسرے دن میں داخل ہو گیا ہے اور روسی افواج نے دارالحکومت کیف کا گھیراؤ کر لیا جس سے شہر وقفے وقفے سے دھماکوں سے گونج رہا ہے۔
روسی فورسز کے یوکرینی دارالحکومت پر ہرطرف سے حملے جاری ہیں، لڑائی کیف کی گلیوں تک بھی پہنچ گئی، کیف میں شدید فضائی بمباری اور لڑائی جاری ہے۔
روسی اور یوکرینی افواج کے درمیان کیف کےچڑیاگھر، میٹرو اسٹیشن اورتھرمل پاور پلانٹ کے قریب شدید جھڑپیں ہوئیں، شہر زوردار دھماکوں اور فائرنگ سے لرز اٹھا۔
روس نے بحر اسود سے کروز میزائل داغے، یوکرین کے شہروں خیر سون، میکولیف اور اڈیسا کے قریب لڑائی جاری
ہے، روسی فوج نے یوکرین کے شہر ملیتو پول پر قبضہ کر لیا، روسی افواج یوکرین میں فوجی اہداف کو کروز میزائلوں سے نشانہ بنا رہی ہیں۔
یوکرینی فوج نے روس کو بھاری نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا ہے جس کے مطابق کیف کے جنوب میں دو روسی فوجی ٹرانسپورٹ طیاروں کو تباہ کیاگیا جس کے نتیجے میں 300 روسی فوجی ہلاک ہو گئے۔
یاد رہے یوکرین کے مطابق اب تک تین ہزار 500 روسی فوجیوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے جب کہ 200 فوجی زیرحراست ہیں۔ یوکرین نے اپنے دعوے میں مزیدکہا ہے کہ روس کے 14 طیارے، 8 ہیلی کاپٹر اور 102 ٹینک تباہ کیے جا چکے ہیں۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

7 days ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago