عالم اسلام

مسجد نبوی میں آب زمزم اس طرح پیش کیا جاتا ہے

آب زمزم مسلمانوں کے نزدیک سب سے زیادہ با برکت پانی شمار ہوتا ہے۔ مسجد نبوی میں یہ پانی سینی ٹائزڈ کُولروں میں پیش کیا جاتا ہے۔
عربوں نے قدیم زمانے سے ہی زمزم کو خصوصی توجہ دی۔ یہ پانی نسل در نسل معتمرین اور بیت اللہ کے زائرین کو پیش کیا جاتا رہا۔ سعودی عرب کے قیام کے بعد اس کے بانی شاہ عبدالعزیز آل سعود کے دور سے لے کر موجودہ خادم حرمین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے دور تک مملکت حجاج ، معتمرین اور مسجد نبوی کے زائرین کی خدمت کے سلسلے میں کوشاں رہتی ہے اور ان کے لیے آب زمزم بھی پیش کرتی ہے۔
آب زمزم پیش کرنے والے ادارے کو “سقیا زمزم” کا نام دیا گیا ہے۔ اس کی انتظامیہ مسجد نبوی میں نمازیوں اور زائرین کو 24 گھنٹے آب زمزم کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مصروف عمل رہتی ہے۔
سقیا کی انتظامیہ مضبوط کولروں اور ایک بار استعمال میں آنے والے پیکٹوں کے ذریعے آب زمزم پیش کرتی ہے۔ اسی طرح کمر پر معلق کیے جانے والے کُولروں اور ٹھنڈے پانی کے لیے فواروں کا بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس عمل کی نگرانی خصوصی تربیت کے حامل افراد کرتے ہیں۔
سقیا کی انتظامیہ روزانہ آب زمزم کے 30 ہزار سے زیادہ پَیک تقیسم کرتی ہے۔ زمین پر نصب کولروں کی تعداد 8 ہزار ہے۔ مسجد نبوی کے صحنوں میں پانی کے 1200 فوارے دستیاب ہیں جہاں چوبیس گھنٹے آب زمزم کی فراہمی جاری رہتی ہے۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago