عالم اسلام

یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول پر دھاوے، تین فلسطینی نمازی گرفتار

کل اتوار کے روز یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ ادھر گذشتہ روز قابض فوج نے مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائی کے لیے آنے والے تین فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ اس موقعے پر فلسطینی محکمہ اوقاف کے تین ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا۔
بیت المقدس کے مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے مسجد اقصیٰ کے محافظ لوئی ابو السعد کو قبۃ الصخرہ میں اس کا محاصرہ کرنے کے بعد گرفتار کیا۔ اس کے علاوہ صفائی کے عملےکے رکن خلیل الترھونی اور مسجد اقصیٰ میں صفائی کےشعبے کے انچارج رائد زغیر کو گرفتار کیا گیا۔ ان تینوں کو بیت المقدس میں القشلہ حراستی مرکز منتقل کردیا گیا۔
خیال رہے کہ قابض فوج نے کل اتوار کے روز مسجد اقصٰی اور محکمہ اوقاف کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی جبل المکبر کے مقام پر موجود رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور ان کے گھر میں گھس کر مقدس مقام کی میں توڑپھوڑ کی گئی۔
حالیہ ہفتوں کے دوران قابض فوج کی طرف سے مسجد اقصیٰ، القدس شہر اور فلسطین کے دوسرے علاقوں میں فلسطینیوں کی گرفتاریوں اور القدس میں فلسطینی محکمہ اوقاف کے عملے کی گرفتاریوں کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago