مسلم اقلیتیں

بھارت میں ایک اور مسجد شہید کردی گئی

بھارت میں انتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے دور حکومت میں ایک اور تاریخی مسجد کو ریاستی غنڈوں نے شہید کردیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر فرید آباد کی بلال مسجد کو بھاری مشینری کے ذریعے مسمار کیا جا رہا ہے جب کہ اس موقع پر پولیس اہلکار بھی موجود ہیں۔
میونسپل کمیٹی کا دعویٰ ہے کہ فرید آباد کے کوری گاؤں کی بلال مسجد جنگلات کی زمین پر تعمیر کی گئی تھی جسے سپریم کورٹ کے 19 فروری 2021 کے احکامات کی تعمیل میں مسمار کیا گیا ہے۔
تاہم مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ تجاوزات ہٹانے کے نام پر صرف غریبوں کی املاک اور اقلیتوں کی عبادت گاہوں کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے جب کہ اسی محکمہ جنگلات کی زمین پر اب بھی غیرقانونی طور پر قائم فارم ہاؤس اور تجارتی ڈھانچوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے۔
اس سے قبل بھارتی سپریم کورٹ تاریخی بابری مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر کا متنازع فیصلہ دے چکی ہے۔ مودی سرکار میں مذہبی آزادی پر قدغن ہے اور اقلیتوں کی زندگی کو اجیرن بنادیا گیا ہے۔

baloch

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

4 days ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

7 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

2 weeks ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

2 weeks ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

2 weeks ago