عالم اسلام

غزہ کے دورے کے دوران تباہی دیکھ کر شدید صدمہ پہنچا: سربراہ ‘اونروا’

فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے قائم کردہ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ‘اونروا’ (یو این آر ڈبلیو اے) کے کمشنر جنرل فلپ لزارینی نےجنگ زدہ فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی کا دورہ کیا ہے۔ اس دورے کے بعد انہوں‌نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے دورے کے دوران تباہی دیکھ کر انہیں‌ شدید صدمہ پہنچا۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کی صورت حال دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ غزہ کے عوام بدترین انسانی المیے کاشکار ہیں اور غزہ کا علاقہ زمین پر جھنم بن چکا ہے۔
انہوں نے جمعہ کو “العربیہ” اسکرین کے پروگرام “ڈپلومیٹک اسٹریٹ” میں انٹرویو کے دوران مزید کہا تھا کہ مسلسل 11 دن تک بمباری کا نشانہ بننے والےعلاقے غزہ کی پٹی میں چھپنے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
لزارینی نے بتایا کہ غزہ کی پٹی کے 70 فی صد رہائشی مہاجرین ہیں۔ تازہ بمباری میں متاثر ہونے والے 70 ہزار افراد ایجنسی کی پناہ گاہوں میں ہیں۔
‘اونروا’ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ‘یو این آر ڈبلیو اے’ غزہ میں لوگوں کے نقصان میں ان کی مدد کا جائزہ لے رہا ہے۔
لزاریانی نے جمعرات کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ایک بریفنگ میں کہا تھا کہ گذشتہ ہفتوں میں اسرائیل اور فلسطین تنازعہ کے حل کے لیے حقیقی اور جامع کوششوں کی عدم موجودگی جنگ اور تشدد کا باعث بنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی بات چیت اور امن عمل جاری رہنا چاہیے۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago