جنوبی افریقا کے کرکٹر بیجورن فورچوئین نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اہلیہ کے ہمراہ اسلام قبول کر لیا ہے۔
بیجورن فورچوئین کا اسلام قبول کرنے کے بعد اسلامی نام عماد رکھا گیا ہے۔ 26 سالہ بیجورن فورچوئین نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اسلام قبول کرنے کی تصدیق کی ہے۔ پروٹیز اسپنر تبریز شمسی کی اہلیہ نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بیجورن اور ان کی اہلیہ کو اسلام قبول کرنے کی مبارکباد پیش کی۔
پروٹیزا سپنر نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے ذاتی مطالعات کے بعد اسلام کو حقیقی مذہب کے طور پر قبول کیا ہے۔ یاد رہے کہ بیجورن فورچوئین دوسرے جنوبی افریقی کھلاڑی ہیں جنہوں نے اسلام قبول کیا ہے، اس سے قبل جنوبی افریقی فاسٹ بولر وائن پارنیل نے بھی 2011ء میں اسلام قبول کر لیا تھا۔ ان کا نیا نام ولید ہے لیکن انہیں اب بھی وائن پارنیل کے نام سے ہی جانا جاتا ہے۔
فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید