عالم اسلام

خانہ کعبہ میں بزرگ معتمرین اور نمازیوں کے لیے نئی وین سروس کا آغاز

بزرگ معتمرین اور نمازیوں کے لیے خانہ کعبہ میں بیٹری سے چلنے والی نئی وین سروس کا آغاز کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسجد الحرام کے احاطے میں بزرگ اور معذور نمازیوں کو لانے لے جانے کے لیے نئی وین سروس کا افتتاح حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈینسی کے چیئرمین الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے کیا۔
یہ سروس مسجد الحرام کے احاطہ میں آمد و رفت کے لیے استعمال کی جائے گی۔
اس حوالے سے امام کعبہ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے مسجد حرام میں نمازیوں‌ اور معتمرین کے لیے موٹر گاڑیوں کی سہولت کے افتتاح کے موقعے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس نئی خدمت کا مقصد اللہ کے مہمانوں اور نمازیوں‌ کو مسجد حرام میں آمد ورفت کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
دوسری جانب ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے کورونا احتیاطوں پر مکمل عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حرم شریف میں آنے والے کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے تمام ضروری تدابیر اختیار کریں۔
انہوں نے کہا کہ سماجی فاصلہ رکھیں، سینی ٹائزر سے ہاتھوں کی صفائی کریں اور چہرے کو ماسک سے ڈھانپیں۔
چیئرمین الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے مزید کہا کہ نئی کار سروس کے لیے متعدد مقامات مختص کردیئے گئے ہیں۔

baloch

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

1 day ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

1 day ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

3 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

3 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago