عالم اسلام

قبلہ اول میں اسرائیلی مداخلت غیرقانونی اور مذہبی غنڈہ گردی ہے: ترکی

ترکی نے مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی ریاست کی مجرمانہ مداخلت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے مذہبی غنڈہ گردی اور خطے میں امن بقائے باہمی کی ثقافت کو نقصان پہنچانا ہے۔
جمعرات کے روز ایک ورچوئل کانفرنس سے خطاب میں ترک وزیر برائے مذہبی امور علی ارباش نے کہا ہے کہ ترکی مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی مداخلت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ ہم اسرائیلی ریاست کی مذہبی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں مسترد کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ حال ہی میں ذرائع ابلاغ نے بتایا تھا کہ اسرائیل نے مقام براق میں کھدائیاں شروع کی ہیں۔ اس کےعلاوہ اسرائیل نے مسجد اقصیٰ میں کیمروں‌ کی تنصیب کے لیے سروے کیا ہے جس پر فلسطینی عوام میں شدید غم وغصے کی فضا پائی جا رہی ہے۔
علی ارباش نے کہا کہ ترک قوم اور ترک حکومت فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہے اور ہم سب قبلہ اول کے محافظ ہیں۔ ہم قبلہ اول کے دفاع کے لیے اپنی سرگرمیاں‌جاری رکھیں ‌گے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی سازشوں کا مقصد مسجد اقصیٰ کو زمانی اور مکانی اعتبار سے تقسیم کرنا اور مسجد اقصیٰ کے تاریخی تشخص کو نقصان پہنچانا ہے۔

baloch

Recent Posts

رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ کی خصوصی توجہ کی علامت» ہے

رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ…

2 hours ago

تین سنی بلوچ علما کو راسک کے انٹیلی جنس دفتر میں طلب کیا گیا

سنی بلوچ علما کے خلاف بڑھتے ہوئے سکیورٹی دباؤ اور تعاقب کے درمیان گزشتہ دنوں…

2 weeks ago

آبِ زم زم: فضیلت، شفاء اور قبولیت

زم زم کا پانی روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان اور لا زوال…

2 weeks ago