ایرانی اہل سنت کی خبریں

جامع مسجد مکی میں سیرت النبیﷺ کانفرنس کا انعقاد

زاہدان (سنی آن لائن) دارالعلوم زاہدان کے زیر اہتمام جامع مسجد مکی میں بدھ گیارہ نومبر کی شام کو سیرت النبیﷺ کانفرنس منعقد ہوئی جہاں فرانس کے خلاف قرارداد پاس ہوئی۔ جامعہ کے اساتذہ و طلبہ نے نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی کی پرزور مذمت کرکے ایسی حرکتوں کو امنِ عالم کے لیے خطرناک قراردیا۔

سنی آن لائن کے نامہ نگاروں کے مطابق، مذکورہ کانفرنس کو جامعہ کے ثقافتی ڈپٹی نے نبی کریم ﷺ کے دفاع میں منعقد کرایا جہاں جامعہ کے طلبہ نے فارسی، عربی اور انگریزی زبانوں میں تقریر کرکے آپﷺ کی شان اقدس اور گستاخوں کی مذمت میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ و طلبا کے مشترکہ بیان میں آیاہے: انبیا علیہم السلام مختلف اقوام اور تہذیبوں کے سنگم ہیں، لہذا ان سب کا احترام کرنا چاہیے۔ ہم سب پیغمبروں پر ایمان رکھتے ہیں اور سب کے احترام کو ضروری سمجھتے ہیں، ان کے دفاع سب حریت پسندوں اور مسلمانوں کے لیے ضروری ہے۔

بیان میں حالیہ گستاخانہ خاکوں کی شدید مذمت کے بعد لکھا گیاہے: فرانس میں نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی کی مذمت کرتے ہیں اور گستاخوں سے چاہتے ہیں وہ ایسی حرکتوں سے بازآئیں اور مسلمانوں سے معافی مانگیں۔ بصورت دیگر ان گستاخیوں سے دنیا میں بدامنی اور شدت پسندی پھیل جاتی ہے۔ اسلام شدت پسندی سے بیزار ہے اور مسلمان خود سب سے زیادہ شدت پسندی سے متاثر ہوچکے ہیں۔

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے فرانسیسی مسلمانوں کو مختلف بہانوں سے ہراساں کرنے اور ان پر پابندیاں عائد کرنے پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایسے اقدامات کو انتہاپسندی قرار دیا جس سے فرانس میں مسائل پیدا ہوجائیں گے۔

جامعہ کے صدر و شیخ الحدیث مولانا عبدالحمید نے سیرت النبی ﷺ کانفرنس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا: جب رسول اللہﷺ کی شان میں گستاخی ہوتی ہے تو مسلمانوں کی غیرت کو جاگ اٹھنی چاہیے؛ اگر اب ان کی غیرت نہیں جاگے گی تو یہ غیرت کب ان کے کام آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا: مغربی دنیا کو اچھی طرح سمجھ لینا چاہیے کہ نبی کریم ﷺ سے مسلمانوں کو کس قدر محبت ہے اور وہ اپنا سب کچھ آپﷺ پر قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔ آپﷺ کی شان میں گستاخی ہمارے لیے ہرگز قابل برداشت نہیں ہے۔

رکن رابطہ عالم اسلامی نے مسلم حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: نبی کریمﷺ سے دفاع مسلم حکام کے لیے ہر چیز برتر ہونا چاہیے۔ یہی چیز ان کے اپنے مفاد میں ہے اور اسی سے ان کی حکومتیں قائم رہ جائیں گی۔ ایسے حالات میں مسلمانوں کی خاموشی مجرمانہ ہے اور سب کو بیک آواز احتجاج کرنا چاہیے۔

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ ایک ایسے قانون پاس کریں جس کی رو سے مختلف مذاہب اور ادیان کی مقدسات منع ہو اور اسے جرم قرار دیا جائے۔

مولانا مفتی محمد قاسم قاسمی نے سیرت النبیﷺ کانفرنس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا: نبی کریمﷺ کی بعثت سے دنیا کو ایک نئی حیات ملی۔ رسول اللہﷺ کی شان میں گستاخی، سب پیغمبروں کی توہین ہے اور انبیا کی توہین، انسانیت کی توہین ہے۔

دارالعلوم زاہدان کے سینئر استاذ حدیث و فقہ نے مغربی دنیا میں نبی اکرمﷺ کی شان میں گستاخی کے سلسلے کے لیے تین اسباب کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: گستاخ چاہتے ہیں مسلمانوں کے ایمان کا درجہ اور قوت دیکھ لیں۔ نیز یہ گستاخیاں ہم مسلمانوں کی سیرت پر عمل کی کمزوری اور سیرت النبی ﷺ کے تعارف میں سستی کے نتائج ہیں۔

مذکورہ کانفرس شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید کی دعاؤں سے اختتام پذیر ہوئی۔

baloch

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

5 months ago