مسلم اقلیتیں

یونان کے دارالحکومت میں 100سال بعد پہلی مسجد قائم

یورپی ملک یونان کے دارالحکومت میں خلافت عثمانیہ کے خاتمے کے 100 سال بعد پہلی مسجد قائم ہوگئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر کے مسلمانوں میں ایتھنز کو اس اعتبار سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا تھا کہ یہ یورپی ممالک کا واحد دارالحکومت تھا جہاں کوئی مسجد نہیں تھی۔ گزشتہ برس یہاں بسنے والے مسلمانوں نے مسجد کے قیام کے لیے کوششیں شروع تیزکیں۔
بالآخر برسوں کی مسلسل جدوجہد کے بعد منگل کو ایتھنز میں قائم ہونے والی مسجد میں پہلی نماز کی ادائیگی کے بعد اس کا باقاعدہ افتتاح ہوگیا۔ یونان میں بڑھتی ہوئے کورونا وائرس وبا کے باعث سماجی فاصلے اور دیگر ایس او پیز پر عمل درآمد کے ساتھ نماز ادا کی گئی۔
یونانی حکومت کی زیر نگرانی قائم ہونے والی مسجد میں کوئی گنبد یا مینار نہیں۔ اس میں 350 افراد کی گنجائش ہے اور یہ الیوناس کے صںعتی علاقے میں پناہ گزین کیمپ کے نزدیک تعمیر کی گئی ہے۔ مسجد کے پہلے امام 49 سالہ ذکی محمد مراکشی نژاد یونانی شہری ہیں اور انہوں نے منگل کو نماز کی امامت کروا کر مسجد کا افتتاح کیا۔
اس سے قبل 2006 میں ایتھنز میں دس لاکھ ڈالر کی لاگت سے مسجد تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم بیوروکریسی کی حائل کی گئی رکاوٹوں اور دائیں بازو کی سخت گیر تنظیموں کے احتجاج کے باعث اس منصوبے پر عمل نہیں ہوسکا۔
واضح رہے کہ 1829 تک یونان سلطنت عثمانیہ سے آزاد ہوا، اس سے قبل ایتھنز سمیت پورے یونان میں کئی مساجد قائم تھیں تاہم سلطنت عثمانیہ سے آزادی کے بعد یونان میں ہونے والے فسادات کے دوروان عثمانی دور کی مساجد اور عمارتوں کو منہدم کردیا گیا تھا۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago