عالم اسلام

امریکی سفیر کا بیان فلسطینی قوم کے حقوق پر براہ راست حملہ ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے اسرائیل میں متعین امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈ مین نے اس بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیل کو الخلیل شہر میں یہودی آباد کاری کا حق ہے۔ نیز غرب اردن، وادی اردن اور بحر مردار کو اسرائیل کا حصہ بنانے کے لیے امریکا تل ابیب کی ہرممکن مدد کرے گا۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے امریکی سفیر کے متنازع بیان پر اپنے رد عمل میں کہا کہ ڈیوڈ فریڈ مین کا بیان فلسطینی قوم کے حقوق پر امریکا کا براہ راست حملہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور اسرائیل دونوں مل کر فلسطین کے حوالے سے تاریخی حقائق مسخ کرنے پر کام کر ہے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اس کے حواری انتہا پسند اور مذہبی جنونی صہیونیوں کے ویژن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

حازم قاسم کا کہنا تھا کہ ارض فلسطین کی مالک فلسطینی قوم ہے اور وہی فلسطین کے ایک ایک چپے پر ملکیت کا حق رکھتی ہے۔ فلسطینی قوم اپنے حقوق کے حصول اور قابض صہیونی دشمن کو ملک سے نکال باہر کرنے کے لیے منطقی انجام تک اپنی جدو جہد جاری رکھے گی۔

حماس کے ترجمان کا کہنا تھاکہ مقبوضہ بیت المقدس ہی آزاد اور خود مختار فلسطینی مملکت کا دائمی دارالحکومت ہوگا۔

خیال رہے کہ امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈمین نے حال ہی میں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کو غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں یہودی آباد کاری کا حق حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غرب اردن اور وادی اردن کااسرائیل سے الحاق ہو کررہے گا اور امریکا اس اقدام کی بھرپور حمایت کرے گا۔

baloch

Recent Posts

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

1 week ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

2 weeks ago

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

2 weeks ago

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

2 weeks ago

اسرائیل کا غزہ میں بےگھر افراد پر حملہ، ماں اور بچوں سمیت 6 افراد شہید

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں بے گھر افراد کے خیموں کو نشانہ بنایا گیا…

2 weeks ago

“کتاب و حکمت کی تعلیم” اور “معاشرے کی تزکیہ و اصلاح” رسولِ اکرم ﷺ کی بعثت کے بنیادی مقاصد میں شامل ہیں

قومی مفادات اور ایرانی عوام کی زندگی کو کسی دوسرے ملک یا قوم کے مفادات…

2 weeks ago